جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

پاکستان سے جنگ کیلئے اسرائیلی فوج بھارت پہنچ گئی کن شہروں پر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جنگی جنون میں مبتلا بھارت مکمل طور پر پاگل ہو گیا ۔ پاکستان سے جنگ کیلئے اسرائیلی فوج بھارت پہنچ گئی ۔ نیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق دفاعی تجزیہ کار زید حامد کا کہنا ہے کہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ اسرئیلی پائلٹ پاکستان کی سر حد کے ملحقہ ہوائی اڈوں پر پہنچ چکے ہیںجبکہ ان تمام ہوائی اڈوں پر جنگی جہاز تعینات کیے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار زید حامد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اطلاعات موصول ہو ئی ہیں کہ اسرائیلی فوج پاکستان کی سرحد سے ملحقہ بھارتی فضائیہ اڈوں پر پہنچ گئے ہیں۔ زید حامد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان پر دہشت گردی کے ممکنہ حملے کا جھوٹ پھیلا کر پس پردہ جنگ کی تیاریاں کر رہا ہے ۔ بھارت لاہور اور سیالکوٹ کے محاذ کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ اس کیلئے اب وقت آگیا ہے کہ ہم بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لیںَ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے دعوئوں کے مطابق بھارت نے واقعی پاکستان کیساتھ جنگ چھیڑنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور کے قریب بھارتی شہر امرتسر میں جنگی طیارے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی سرحد کے ساتھ ملحقہ دیگر تمام ہوائی اڈوں پر بھی جنگی طیارے پہنچا دیے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی بری فوج سرحدی علاقوں میں بھاری ہتھیار بھی پہنچا چی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ فرانس سے رافیل طیاروں کی کھیپ ملنے بعد بھارت کا دماغ زیادہ خراب ہو چکا ہے ۔ اس تمام صورتحال میں پاکستان بھی بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہے ۔ پاک فوج نے گزشتہ 2ماہ سے ہائی الرٹ ہے جبکہ جمعرات کوآرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈر ز اجلاس کے ذریعے بھارت کو واضح پیغام بھی دیا گیا ہے ۔ پاک فوج کی اعلی قیادتنے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ بھی جارحیت پر خاموش نہیںبیٹھے گا بلکہ پاکستان جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا ۔ پاک فوج ملک کی سلامتی ، عزت اور وقار کا تحفظ ہر صورت ممکن بنائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…