نئی دہلی(این این آئی) بھارت کی حزب اختلاف جماعت کانگریس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو پاکستان کی طرف سے کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے ترجمان نے عندیہ دیا کہ پاکستان کی طرف سے من موہن سنگھ کو دعوت نامہ ملا تو اس وقت دیکھ کر فیصلہ کریں گے تاہم ان کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو تحریری طور
پردعوت نامہ بھجوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب ایک بڑا موقع ہیاور جس پر ہم بہت خوش ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب کیلیے پوری تیاری کررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان بھی اس تقریب کے حوالے سے کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ سکھ برادری کی نمائندگی کرتے ہیں،ہم کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب کیلیے سکھ برادری کے منتظر ہیں۔