جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

یمنی وزیر نے حوثیوں کی جعل سازی کا بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے باور کرایا ہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا اپنے ذرائع ابلاغ کے ذریعے فرضی کامیابیوں کی تشہیر کر رہی ہے ،اس سلسلے میں وہ کئی ماہ قبل ہونے والی ایک ناکام کارروائی کی پرانی وڈیوز کو استعمال کر رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف الاریانی نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔ یمنی وزیر اطلاعات کے مطابق

حوثی ملیشیا کی جانب سے فرضی کامیابیوں کے پروپیگنڈے کا مقصد اپنی سیاسی اور عسکری بے بسی اور عوام کی جانب سے الگ تھلگ کر دئیے جانے پر پردہ ڈالنا ہے۔ حوثی ملیشیا اپنے عناصر کا دم توڑتا مورال بحال کرنا چاہتی ہے تا کہ تہران میں اپنے آقائوں کی ایجنٹی اختیار کر کے شروع کی جانے والی جنگ جاری رکھی جا سکے۔الاریانی نے انکشاف کیا کہ حوثی ملیشیا نے اپنے دعوں کو سچ ثابت کرنے کے لیے ایک پرانی وڈیو اور قیدیوں کے مناظر کو استعمال کیا ہے جو کئی ماہ قبل عمل میں آنے والی ایک ناکام کوشش سے متعلق ہے۔ کارروائی کی یہ کوشش کتاب کے محاذ پر عمل میں لائی گئی تھی جس کو اس وقت یمنی فوج نے اتحادی طیاروں کی معاونت سے پسپا کر دیا تھا۔ اس دوران حوثی ملیشیا کی طرف سے عائد حصار کو توڑ دیا گیا تھا اور باغیوں کے الصماد بریگیڈ 3 کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا گیا۔یمنی وزیر اس بات کی تصدیق کی کہ ایران نواز باغی ملیشیا کو گذشتہ چند ماہ کے دوران مختلف محاذوں پر کاری ضربیں لگیں اور ان کے نتیجے میں حوثیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…