ریاض(آن لائن)سعودی حکومت کی جانب سے صنعتی اداروں میں غیر ملکی کارکنان پر مقرر فیس پانچ برس تک سرکاری خزانے سے ادا کرنے کے فیصلے سے 7 لاکھ 12 ہزار 902 غیر ملکی کارکنان کو فائدہ ہو گا۔ سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق منیو فیکچرنگ کے شعبے میں 6 لاکھ 44 ہزار 590 اورکان کنی شعبے میں 63 ہزار 312 غیر ملکی کارکنان
موجود ہیں۔صنعتی اداروں میں غیر ملکی کارکنان پرمقرر فیس کی معافی یکم اکتوبر 2019ء سے لاگو ہوجائے گی۔سرکاری پروگرام کے مطابق نئی رعایت سے وہی کمپنیاں فائدہ اٹھا سکیں گی جن کے یہاں سعودی کارکنان کی تعداد یا تو غیر ملکی ملازمین سے زیادہ ہوگی یا ان کے مساوی ہوگی۔ یہ فیصلہ ان اداروں پر نافذ ہوگا جو صنعتی لائسنس حاصل کئے ہوئے ہوں گے۔