سٹاک ہوم (آن لائن) سویڈن کی یونیورسٹی میں تعینات ہندو پرفیسر اشو ک سوائن نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر پربات کرنے کے ساتھ ساتھ آر ایس ایس کی دہشتگردی کو بھی نشانہ بنایا۔اپنے ایک ٹوئٹ میں پروفیسر اشوک سوائن نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تو قع کے عین مطابق کشمیر کی صورتحال پر زیادہ بات کی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر پربات کرنے کے
ساتھ ساتھ عمران خان نے آر ایس ایس کو بھی نشانہ بنایا۔اشوک سوائن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آر ایس ایس کے بارے میں کہا کہ یہ دہشتگردوں کو تربیت فراہم کرتی ہے جو مسلمانوں کوقتل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہواہے کہ ہندوتواکی دہشتگردی کا ناصر ف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ذکر کیا گیا بلکہ یہ کسی بھی عا لمی تنظیم کے پلیٹ فار م پر ہونے والا پہلا بیان ہے۔