جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر ہمسایہ ملک میں گر کر تباہ،اعلیٰ افسر ہلاک ہوگیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھمپو (این این آئی)بھوٹان میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں فوج کے لیفٹیننٹ کرنل رینک کا پائلٹ سمیت دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر چیتا، بھوٹان میں گرا، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل رینک کا ایک پائلٹ ہلاک ہوا جبکہ مرنے والا دوسرا پائلٹ بھوٹان کی فوج کا پائلٹ تھا

جو بھارتی فوج کے ساتھ تربیت کررہا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر یونپھولا میں لینڈنگ کے لیے پہنچا تھا تاہم وہ قریبی پہاڑی کھنتونمانی میں گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں بھارتی اور بھوٹانی فوج کے افسران موقع پر ہلاک ہوگئے۔خیال رہے کہ 25 ستمبر کو ہی بھارتی ایئر فورس (آئی اے ایف) کا مگ 21 لڑاکا طیارہ مدھیا پردیش کے علاقے گوالیور میں قائم ایئربیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم اس واقعے میں دونوں پائلٹ نکلنے میں کامیاب رہے تھے جبکہ بھارتی فضائیہ نے واقعے پر انکوائری کا حکم دے دیا تھا۔اس سے قبل 8 اگست کو بھارت کی ریاست آسام میں بھارتی فضائیہ کا روسی ساختہ جنگی طیارہ سکوئی 30 دوران پرواز گر کرتباہ ہوگیا تاہم حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا تھا۔جون میں آئی اے ایف کا سامان بردار طیارہ ریاست اروناچل پردیش میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں عملے سمیت آئی اے ایف کے 26 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ایک رپورٹ کے مطابق 2014 سے اب تک بھارتی فضائیہ کے مجموعی طور پر 26 جنگی طیارے، 6 ہلی کاپٹرز، 9 تربیتی طیارے اور 3 سامان بردار طیارے تباہ ہوئے جبکہ ان حادثات میں 46 افراد بھی ہلاک ہوئے۔واضح رہے کہ رواں برس 8 مارچ کو بھارتی ریاست راجستھان میں ایئر فورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ مختلف حادثات کے علاوہ پاکستان نے بھی 27 فروری کو پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر مگ 21 طیارے کو مار گرایا تھا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…