جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

طاقت کا اندھا دھند استعمال کرو بھارت طاقت کے نشے میں چور ، مقبوضہ کشمیر میں جو آزادی کا نعرہ لگائے اس کیساتھ کیا سلوک کیاجائے؟ بھارتی حکومت نے احکامات جاری کر دیئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2019 |

سری نگر( آن لائن ) بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی امور اور مقبوضہ وادی کشمیر کے حوالے سے مودی حکومت کے نقشہ نویس اجیت ڈوول نے قابض بھارتی افواج، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ وہ بھرپور ریاستی طاقت کا اندھا دھند استعمال کرتے ہوئے حق خود ارادیت کے علمبرداروں اور وادی چنار کی آزادی کے متوالوں کو پوری طرح سے کچل دیں۔

انہوں نے اس ضمن میں مزید تیزی لانے کی بھی ہدایات دی ہیں۔اجیت ڈوول نے یہ ہدایات ایسے وقت میں دی ہیں کہ جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 74 واں سالانہ اجلاس نیویارک میں جاری ہے اور اس سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج (بروز جمعہ) خطاب کرنے والے ہیں۔مودی کی دوسری مدت حکومت میں وفاقی وزیرکے منصب کے حامل اجیت ڈوول گزشتہ روز مقبوضہ وادی کشمیر کے دورے پر پہنچے تھے جہاں انہوں نے امن و امان کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی تھی۔مقبوضہ وادی کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے ان کی آمد پر ٹوئٹ کرکے استفسار کیا تھا کہ اس مرتبہ انہوں نے کھانے کا مینو کیا رکھا ہے؟ کیونکہ گزشتہ مرتبہ تو انہوں نے چند کشمیریوں کے ساتھ بریانی کھاتے ہوئے تصویر کھنچوا کرذرائع ابلاغ کو جاری کی تھی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجیت ڈوول نے اپنے دورے کے دوران سیکیورٹی افسران کو سختی سے ہدایات دیں کہ وہ وادی کے مخصوص علاقوں میں اپنی کارروائیاں تیز کریں اور بھارت مخالف مہم کو بطور خاص نشانہ بنائیں۔مقبوضہ وادی کشمیر میں جب بھارت کی سیکیورٹی فورسز مظلوموں کو نشانہ بناتی ہیں تو وہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔ عالمی دنیا کو حقیقی صورتحال سے بے خبر رکھنے کے لیے انتہا پسند مودی حکومت نے گزشتہ 53 دنوں سے وادی میں مواصلاتی رابطوں کے نظام کو معطل کررکھا ہے۔بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی امور اجیت ڈوول نے بطور خاص سیکیورٹی افسران کو ہدایات دیں کہ وہ سیب کی پیٹیوں کی وادی سے باہر بحفاظت منتقلی کو بھی یقینی بنائیں۔سیب کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کو خاص اہمیت حاصل ہے لیکن وادی کے حالات کے باعث اس مرتبہ سیب کے باغات پھلوں سے لدے ہونے کے باوجود انہیں درآمد نہیں کیا جا پا رہا ہے اور کسانوں کی مالی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…