عمان(این این آئی)اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم نے باور کرایا ہے کہ مملکت اردن آرامکو کمپنی کی تیل کی تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ اردن اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات امتیازی اہمیت کے حامل ہیں اور سعودی عرب کا امن درحقیقت اردن کا امن ہے۔شاہ عبداللہ نے مزید کہا کہ ہمارے سعودی برادران کے ساتھ شان دار
تعلقات ہیں اور ہم اپنے برداران کے دفاع کے پابند ہیں۔اردن کے فرماں روا نے مقبوضہ فلسطینی اراضی پر اسرائیلی کارستانیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نسل پرستانہ بنیاد پر اسرائیلی کارروائیاں مشرق وسطی میں تنازع پیدا کر رہی ہیں ،،، ایک ریاستی حل سب کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا۔پناہ گزینوں کے مسئلے کے حوالے سے شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ پناہ لینے کا بحران اردن کی معیشت اور عوام پر بھاری دبا ڈال رہا ہے۔