پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

ایرانی صدر روحانی کااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب،امریکہ کو ”ڈاکو“ قرار دے دیا،خلیجی ممالک یاد رکھیں ہم انکے پڑوسی ہیں امریکہ کے نہیں، دھماکہ خیز اعلان

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک( آن لائن)ایران کا 2015کے معاہدے کی واپسی تک امریکہ سے مذاکرات کرنے سے انکار، امریکہ کو ڈاکوقرار دے دیا، پڑوسی ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات کی خواہش کا اظہار،تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کو عالمی معیشت میں حصہ دار بننے سے محروم رکھا ہوا ہے۔

ایران پر عائد تاریخ کی بد ترین پابندیاں اس کے وقار کیلئے نقصان دہ ہیں۔ ایران اپنے خلاف ہونے والی بد ترین اقتصادی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہا ہے۔ امریکہ پہلے معاہدے توڑؑتا ہے پھر مذاکرات کی بات کرتا ہے۔ ہم اب بھی یورپی ممالک کے ساتھ 2015میں جوہری معاہدے پر قائم ہیں اگر امریکہ پابندیاؓں اٹھالے تو معاہدے میں تبدیلیوں کے لئے تیار ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ دکھاوے کی بجائے حقیقی مذاکرات کرے، امریکہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری نہیں کرتا، وہ عراق، افغانستان اور شام میں ناکام ہوچکا ہے۔ امریکہ عالمی بینکنگ نظام کا فائدہ اٹھا کر ڈاکو بن گیا ہے۔ ایرانی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے۔ خلیجی ممالک یاد رکھیں کہ ہم انکے پڑوسی ہیں امریکہ کے نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران آزادہ کی تحریکوں کے بانیوں میں سے ہے۔ ہم نے کبھی بھی دباؤ یا بیرونی جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ جل رہا ہے، کوئی بی غلطی ایک بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ ہم خلیج فارس میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔ خلیج میں امن پورے خطے کی شرکت سے ہی ممکن ہے۔ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے متاثرہ ممالک امید کے اتحاد میں شامل ہوں۔ امید کے اتحاد میں توانائی سیکیورٹی، آبنائے ہرمز کے راستے اور اس کے تیل کی منتقلی کے امور شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…