نیویارک(آن لائن)بھارتی امور خارجہ کے وزیر جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کیساتھ بات چیت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں تاہم دہشتگردی پھیلانے والے سے بات نہیں ہوسکتی غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
جے شنکر کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں آئین کا آرٹیکل 370اپنی سرحدی حدود کے اندر منسوخ کیا اور اس پر چین اور پاکستان نے فوری رد عمل ظاہر کیا جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کی اپنی پوری انڈسٹری کو کشمیر ایشو سے نمٹنے کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کے کشمیر پر حالیہ اقدامات کے بعد پاکستان نے دہشتگردی کی انڈسٹری پر جو ستر سالہ سرمایہ کاری کی وہ اس رائیگاں ہوتی نظر آئی ہے اسی وجہ سے ملک کا رعدمل اتنا سخت ہے ا نہوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر ایشو کے حوالے سے تمام معاملات پر متفق ہوجائیں تو دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہوجائیں گے کیونکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ممبئی حملوں میں بھی پاکستان کا ہاتھ ہے اور یہ ریاست کشمیر کا حصہ ہر گز نہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگردی دونوں ممالک کا اصل مسئلہ ہے ہمسایہ ملک اگر دہشتگردی کا پھیلاؤ روک دے گا تو ہی دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آسکے گی۔