اسلام آباد( آن لائن)دفتر خارجہ کی سابق ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کادورہ امریکا بہت اہمیت کاحامل ہے، دنیا وزیراعظم عمران خان کو سننا چاہتی ہے، القاعدہ کو امریکا ہی لایا تھا. تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی دفتر خارجہ کی سابق ترجمان تسنیم اسلم نے عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے کہا کہ اقوام متحدہ میں دنیا بھر سے رہنما ایک جگہ جمع ہیں،
وزیراعظم کادورہ بہت اہمیت کاحامل ہے، دنیا وزیراعظم عمران خان کو سننا چاہتی ہے.تسنیم اسلم نے کہا کہ القاعدہ کوامریکاہی لایاتھا، داعش کوخطے میں کون لایا، روس بتا چکا ہے، امریکیوں کوحقیقت وقت کیساتھ بتانا ہوگیسابق ترجمان نے کہا کہ امریکاکے کردارمیں ہمیشہ دہراپن رہا ہے، امریکااپنے مفادات کے لئے کام کرتاہے، مودی کے جلسے کو ٹرمپ نے الیکشن کیلئے استعمال کیاانہوں نے کہا کہ امریکا کو ثالثی میں شامل نہیں کرنا چاہیے.یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی ملاقات ہوئی، جس میں افغانستان کی صورتحال، بھارت اورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربات چیت ہوئی.امریکی صدرنے مسئلہ کشمیرپرایک مرتبہ پھرثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا میں اپنی ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں، اگرمیری پیشکش سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو میں تیارہوں. اس سے قبل عمران خان نیو یارک میں فارن ریلیشن کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان کا دہشت گردی کی جنگ کا حصہ بننا تاریخی غلطی تھی، 2008 میں امریکا آکر کہا تھا افغانستان کا کوئی جنگی حل نہیں، امریکا کو افغانستان میں امن کے لیے اپنی فوج نکالنا ہوگی