ٹوکیو (آن لائن)جاپان میں آتش فشاں پھٹ پڑا، جس کے بعد کئی ہزار فٹ کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھا گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آتش فشاں گزشتہ روز پھٹا جس کے بعد دھویں اور راکھ کا اخراج شروع ہو گیا جس سے 14 ہزار فٹ بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھا گئے۔ذرائع کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں تاہم ماہرین اس کی مکمل نگرانی کررہے ہیں۔