پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

ٹرمپ نے امریکی کردار تہس نہس کردیا، کشمیرمیں انسانی المیے پر مکمل خاموشی ناقابل قبول ہے، امریکی سینیٹر کھل کربول پڑے،کھری کھری سنادیں

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیوسٹن(این این آئی)امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا میدان سیاست میں مقابلہ کرنے کے خواہش مند سینیٹر برنی سینڈرزنے اس امر پرسخت افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات پر کوئی لفط تک ادا نہیں کیا۔ انہوں نے سخت نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق بنیادی عنصر کے طور پر شامل ہے لیکن امریکی صدر نے

بھارتی اقدامات پر کسی قسم کی تنقید نہیں کی۔77 سالہ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے مؤقر امریکی اخبار میں لکھا کہ امریکی خارجہ پالیسی کا بنیادی عنصر انسانی حقوق ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے اٹھائے جانے والے یکطرفہ اقدامات کے بعد سے کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے کشمیریوں کو دیگر تکالیف و پریشانیوں کے ساتھ ساتھ علاج معالجے تک کی سہولتیں نہیں مل رہی ہیں۔ہمالیائی وادی چنار کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے سینیٹربرنی سینڈرز نے اپنے تحریر کردہ مضمون میں لکھا ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پرچپ سادھ کرمودی کی ریلی میں شرکت کی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ دونوں کی ہونے والی ملاقات میں دوستی کی بازگشت سنائی دی لیکن انسانی المیے پر مکمل خاموشی ناقابل قبول ہے۔امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے خواہش مند ڈیموکریٹک سینیٹربرنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے امریکہ کا عالمی لیڈر شپ کا کردار تہس نہس کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ ہونے والی ملاقات میں اٹھانا چاہئے تھا۔برنی سینڈرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ مطالبہ کریں اورزوردیں کہ کشمیر پرعائد پابندیاں اٹھائی جائیں اورمواصلاتی نظام کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات انتہائی پریشان کن ہیں۔سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ ٹرمپ نے کشمیرمیں بھارتی اقدامات پر کوئی تنقید نہیں کی لیکن ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ

صدر امریکہ کو عالمی انسانی قوانین کی حمایت میں واضح طور پر بات کرنی ہوگی۔ڈیموکریٹک سینیٹر نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی منشا کے مطابق نکالا جائے۔ انہوں نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں دونوں ممالک کے درمیان موجود تنازع کے پرامن حل کی حمایت کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…