اسلام آباد +آستانہ(صباح نیوز) ترکی اورملائیشیا کی پارلیمان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ،تینوں ملکوں نے یورو ایشین کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر قراردادکی منظوری کے لیے کام شروع کردیا ہے ،کانفرنس میں 80سے زاید ملکوں کے پارلیمانی وفود شریک ہیں۔ پاکستان کے وفد نے جاپان کو بھی مقبوضہ کشمیر میں 50دنوں سے جاری کرفیو اور اس کے نتیجے میں بڑھتے
انسانی بحران کے خدشات سے آگاہ کردیا ہے ،سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی قیادت میں وفد نے ترکی اور ملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکرز ، جاپان کے پارلیمانی فرینڈ شپ لیگ کے چیئرمین سے ملاقات کی ہیں۔ ملاقات یورو ایشین کانفرنس کی سائیڈلائن پر ہوئی ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی قیادت میں سینیٹ کا 3 رکنی وفد یورو ایشین کانفرنس میں شرکت کررہا ہے، وفد میں سینیٹر نعمان وزیر اور سینیٹر منظور کاکڑ شامل ہیں۔