پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

حزب اللہ کے ہرمعاونت کارکو امریکا سزا دے گا، لبنانی حکومت

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت(این این آئی)ایک امریکی عہدیدار نے لبنان کو بتایاہے کہ امریکا حزب اللہ کوکسی بھی نوعیت کی مدد فراہم کرنے والے کسی بھی گروپ کو معاف نہیں کرے گا بلکہ حزب اللہ کی مدد اور معاونت کرنے والے ہرشخص اور ادارے کو سزا دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان کے ایک با خبر ذرائع نے بتایا کہ امریکا نے حزب اللہ کو مبینہ طور پر مالی خدمات فراہم کرنے کے الزام میں لبنانی بینک کو بلیک لسٹ کیا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کے معاون خصوصی برائے انسداد دہشت گردی کی مالی اعانت مارشل بلنگسلی نے دورہ لبنان کے موقع پر پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور وزیر اعظم سعد حریری سے ملاقات کی۔بیروت میں امریکی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بلنگسلی لبنانی عہدیداروںاور بینکاروں سے ملاقاتوں کے دوران انہیں حزب اللہ اور لبنان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی دیگر تنظیموں سے دور رہنے کی ترغیب دیں گے۔امریکی عہدیدار کے ساتھ لبنانی حکام کی ملاقاتوں کے بعد کسی بھی فریق کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم ، مذاکرات کے مندرجات سے واقف لبنانی ذرائع ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ بلنگسلی نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکا حزب اللہ کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے والے کسی گروپ کو سزا دے گا۔ چاہے مدد اسلحہ ، رقم یا کسی دوسرے مادی وسائل کے ذریعہ کی گئی ہو۔خیال رہے کہ امریکا نے 29 اگست کو لبنان کے جمال ٹرسٹ بنک اور اس کی ماتحت چار انشورینس کمپنیوں کو حزب اللہ کی معاونت پر بلیک لسٹ کردیا تھا۔امریکا کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ کو ایران کی طرف سے غیر مشروط حمایت حاصل ہے جو اسے رقم اور اسلحہ مہیا کرتا ہے۔سنہ2013ء کے بعد ایران اور حزب اللہ شام میں بشار الاسد کی حمایت میں کھلے عام لڑ رہے ہیں۔ذرائع نے امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ پابندیوں نے خطے میں ایران اور اس کے پیروکاروں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔امریکی

اسسٹنٹ سکریٹری برائے مشرق قریب ڈیوڈ شینکر نے دو ہفتے قبل بیروت کے دورے کے دوران کہا تھا کہ ان کا ملک لبنان میں حزب اللہ کے اتحادیوں پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ مستقبل میں ہم پابندیوں کے دائرے میں ایسے نئے لوگوں کے ناموں کا اعلان کریں گے جو اپنے فرقے اور مذہب سے قطع نظر حزب اللہ کی حمایت کرتے ہیں۔امریکا نے سنہ 1997ء میں حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کیا تھا۔ رواں سال

جولائی میں لبنان میں حزب اللہ کے تین سینئر عہدیداروں سمیت دو ارکان پارلیمنٹ کوبلیک لسٹ کیا گیا تھا۔ لبنان کے سنٹرل بینک کے گورنر کا کہنا تھا کہ امریکی عہدیدار حزب اللہ اور اس کے معاونین پرعاید کردہ پابندیوں کی وضاحت کے لیے بیروت کا دورہ کررہے ہیں۔امریکی انسداد دہشت گردی سے عہدیدار مارشل بلنگسلی نے دو روزہ دورے کے دوران لبنانی وزیر اعظم ، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مرکزی بینک کے گورنر سے ملاقات کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…