افغانستان : اتحادی فورسز کی کارروائی، شادی کی تقریب میں شریک 35 افراد ہلاک

24  ستمبر‬‮  2019

کابل(این این آئی)افغانستان میں امریکا اور افغان سکیورٹی فورسز کی طالبان کے خلاف مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ اور بم دھماکوں سے افغانستان میں شادی کی تقریب میں شریک 35شہری ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ۔حکام کا کہناتھا کہ جس گھر پر

چھاپہ مارا گیا اس میں طالبان خود کش بمباروں کو تربیت دیتے تھے اور اس کے بالکل سامنے واقع گھر میں ایک لڑکی کی شادی تھی اور چھاپے کے دوران کی جانے والی فائرنگ کی زد میں شادی کی تقریب میں شریک افراد بھی آ گئے۔افغان وزارت دفاع کے ایک سینئر آفیشل نے بتایا کہ یہ چھاپہ ایک غیرملکی دہشت گرد گروپ کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا تھا جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف تھا۔افغان وزارت دفاع کے ایک دوسرے آفیشل نے بتایا کہ ایک غیرملکی دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے اس کے اطراف موجود ایک خاتون سمیت دیگر افراد ہلاک ہو گئے۔ہلمند کی صوبائی کونسل کے رکن عطااللہ افغان نے بتایا کہ ضلع موسیٰ کلا کے علاقے خاکسر کے قریب چھاپہ مارا گیا تھا اور اس کے قریب ہی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے 35شہری ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔صوبائی کونسل کے ایک اور رکن عبداللہ ماجد اخندزادہ نے دعویٰ کیا کہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد 40 ہے۔وزارت دفاع کے مطابق طابان کے اس اڈے کو شدت پسند تنظیموں کے لیے کام کرنے والے دیگر غیرملکی شہری بھی استعمال کرتے تھے۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صوبہ ہلمند کے ضلع موسی کلا میں کیے گئے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں 22 طالبان شدت پسند ہلاک جبکہ 14 کو گرفتار کر لیا گیا۔امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کے خاتمے کے بعد افغان فورسز اور

طالبان سمیت دیگر شدت پسند گروپوں کے درمیان تصادم، بم دھماکوں اور فضائی کارروائیوں میں شدت آئی ہے۔امریکا کے ایک سینئر دفاعی آفیشل نے بتایا کہ اس کارروائی کا مقصد القاعدہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانا تھا البتہ انہوں نے شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی تفصیلات

فراہم نہیں کیں۔نائن الیون کے حملوں میں ملوث القاعدہ کے شدت پسندوں کو امریکا کے حوالے نہ کرنے پر امریکا نے افغانستان پر 2001 میں حملہ کردیا تھا اور اس کے بعد سے امریکا افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر شدت پسند گروپوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…