لندن(این این آئی)برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے قبضے میں لیا گیا برطانوی تیل بردار جہاز اسٹینا امپیرو اور اس کا عملہ بدستور ایران کی غیرقانونی حراست میں ہے۔ اسے چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ایران جہاز اور اس کے عملے کو فوری طور پر رہا کرے۔عرب ٹی وی کو ایک انٹرویومیں برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کی طرف سے قبضے میں لیا گیا برطانوی تیل بردار جہاز اسٹینا امپیرو اور اس کا عملہ بدستور ایران کی غیرقانونی حراست میں ہے۔ اسے چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ایران جہاز اور اس کے عملے کو فوری طور پر رہا کرے۔واضح رہے کہ ایران
کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے انیس جولائی کو اس ٹینکر کو پکڑ لیا تھا اور تب سے اسے یرغمال بنا رکھا تھا۔پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ انھوں نے اسٹینا ایمپرو کو آبنائے ہْرمز کے نزدیک بین الاقوامی جہاز رانی کی خلاف ورزیوں کے الزام میں قبضے میں لیا تھا لیکن انھوں نے یہ کارروائی جبل الطارق میں اس سے دو ہفتے قبل ایک ایرانی تیل بردار جہاز گریس اول کو پکڑنے کے ردعمل میں کی تھی۔برطانوی حکام نے اگست میں اس جہاز کو چھوڑ دیا تھا۔یادرہے کہ ایران نے چار ستمبر کو اس برطانوی جہاز کے عملہ کے تیئیس میں سے سات ارکان کو رہا کردیا تھا مگر سولہ ارکان ابھی تک اس کے زیر حراست تھے۔