کراچی(جنگ نیوز) کشمیر سے متعلق آرٹیکل370کی منسوخی کے حوالے سے مرکزی جمعیت اہل حدیث نے مودی حکو مت کو اپنی حمایت کا یقین دلادیا۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ، میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث کے جنرل سیکریٹری مولانا اصغر علی امام مہدی سالافی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے
ملاقات میں حمایت کا اعلان کیا، جمعیت علمائے ہند نے بھی اس معاملے پر اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل370اور این آرسی کے حوالے سے کوئی کنفیوژن نہیں،جمعیت کے قومی صدر مولانا قاری محمد عثمان منصورپور اور محمود مدنی نے دونوں ایشوز پر حکومت کو اپنی حمایت کا یقین دلادیا۔