پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

اماراتی ولی عہد کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو قومی دن کی مبارکباد

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید نے اتوار کے روز سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے اورکہاہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی باہمی شراکت بہت گہری اور مستقبل کا ویڑن ایک ہے۔دونوں ملک حال اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری اور یکجہتی کے اصولوں پرعمل پیرا رہیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں اماراتی ولی عہد نے

سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی قوم کو مخلصانہ مبارک باد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کا قومی دن ہمارا دن ہے۔ آپ کی خوشی ہماری خوشی ہے اور آپ کے کارنامے ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔الشیخ محمد بن زاید نے کہا کہ ہمارے تاریخی تعلقات کی جڑیں اور ہماری اسٹریٹجک شراکت داری گہری ہے۔ ہم حال اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں۔ ہم خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر جد و جہد کر رہے ہیں اور خطرات کا مل کر مقابلہ کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…