واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایرانی عہدے داروں سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے یہ بات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ قبل ازیں انھوں نے یہ اشارہ دیا تھا کہ وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کرسکتے ہیں جبکہ صدر روحانی نے ایران پر عاید امریکی پابندیوں کے خاتمے تک ان سے ملاقات سے انکار کردیا تھا۔