جواد ظریف کا ایرانی خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں،مائیک پومپیو

23  ستمبر‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کارروائیوں کے دوران ان کا ملک ایران کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بین الاقوامی معاونت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں پومپیو نے باور کرایا کہ صدر ٹرمپ اور میں ذاتی طور پر سفارت کاری کو کامیاب ہونے کے لیے تمام تر مواقع دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ ایک فیصلہ کن موقف اختیار کرے گی۔پومپیو نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا کہ سعودی عرب میں

تیل کی تنصیبات کو ایرانی حملے میں کروز میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس کافی شواہد ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ حملہ ایران کے اندر تیار کردہ میزائل سسٹم کے ذریعے کیا گیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ حملے میں تہران کے ملوث نہ ہونے سے متعلق کوئی ایرانی وزیر خارجہ کے بیان کو کیوں سن رہا ہے؟ ان (جواد ظریف) کا ایران کی خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کئی دہائیوں تک جھوٹ بولا اور پھر مستعفی ہو گئے۔ ان کی بات کی اتنی حیثیت بھی نہیں کہ اس کا جواب دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…