نئی دہلی(آن لائن) کشمیر میں کرفیو، بھارتی بربریت اور آرٹیکل 370 کا خاتمہ، پاکستان وکلاء نے بھارتی سپریم کورٹ میں نریندر مودی کے خلاف توہین عدالت کی درخوست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی آئین کے مطابق مودی سرکار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بھارتی حکومت نے کرفیو کا خاتمہ نہیں کیا، مودی سرکار بھارتی سپریم کورٹ کے احکامات بھی نہیں مان رہی، بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 32 کے تحت معاملے کا
ازخود نوٹس لے۔پاکستانی وکلاء نے درخواست میں مزید کہا کہ مودی سرکاری نے آئین کے مستقل آرٹیکل 370 کا غیر قانونی طور پر خاتمہ کیا، پاکستانی وکلاء کو معاملے پر پیش ہونے کی خصوصی اجازت بھی دی جائے۔ درخواست اظہر صدیق ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء کی جانب سے بھجوائی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ بھارتی سپریم کورٹ کشمیریوں پر مظالم رکوا کر امن کو یقینی بنائے، بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 370 کے خاتمے کو کالعدم قرار دے۔ درخوست میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کا بھی حوالہ دیا گیا۔