جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

جلد آزاد کشمیر پر بھی قبضہ حاصل کر لیں گے وہ بھی بھارت کا ہی حصہ ہے، بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ہرزا سرائی،مضحکہ خیز دعوے کردیئے

datetime 17  ستمبر‬‮  2019 |

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہے۔بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنی وزارت کے 100 روز مکمل ہونے پر نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ جلد آزاد کشمیر پر بھی قبضہ حاصل کر لیں گے وہ بھی بھارت کا ہی حصہ ہے۔انہوں نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو 90 فیصد مکمل اور 10 فیصد نصف قرار دیتے ہوئے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو بھارتی

وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ ”ہوڈی، موڈی“ ایونٹ میں شرکت کریں گے جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ امریکی صدر ہزاروں امریکی بھارتیوں سے خطاب کریں گے۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کی فکر نہ کریں کہ جموں و کشمیر کے بارے میں لوگ کیا کہیں گے۔ 1972 سے بھارت کی پوزیشن بالکل واضح ہے۔واضح رہے کہ جے شنکر سابق مودی حکومت میں سیکرٹری خارجہ بھی رہ چکے ہیں اور اس سے قبل انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکی ثالثی کو بھی قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…