ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرواور کرفیو اُٹھاؤ، ورنہ۔۔۔! لاکھوں قبائلی عوام جہاد کیلئے تیار،پختون قبائلی عمائدین و مشران نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)پختون قبائلی عمائدین و مشران نے کہا ہے کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند اور کرفیو اُٹھا لے بصورت دیگر 80لاکھ قبائلی عوام مودی کے مظالم کا جواب جہاد سے دینگے۔کشمیریوں سے کلمہ طیبہ اور انسانیت کا رشتہ ہے مودی 1947ء کی مار بھول گیا ہے اُسے یاد دلائیں گے۔ حکومت پاکستان اور پاک فوج کے حکم کا انتظار ہے کنٹرول لائن خونی لکیر ہے جسے نہیں مانتے کشمیری بھائیوں کی مدد1947ء میں بھی کی تھی اور آزادکشمیر ڈوگرہ سے

جنگ کے زریعے حاصل کیا بقیہ کشمیر بھی ہم آزاد کروائینگے ان خیالات کااظہار سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں فاٹاسے تعلق رکھنے والے قبائلی مشران،ایم این اے گل ظفر خان،ایم پی اے اجمل خان آف باجوڑ،ابرارجان طوری ضلع کرم،ملک جلال بنگش،حامد حسین بنگش،مہمند ایجنسی سے خان بہادر،ڈاکٹر خلیل آف باجوڑ،جنوبی وزیرستان سے ملک محمد یوسف،اورکزئی ایجنسی سے ملک زبیر اور ڈسٹرکٹ کرم سے حیدر خان کے علاوہ نوجوان قبائلی سرکار سردار نوابزادہ وہاب آف جنوبی وزیرستان ٹانک کے علاوہ ممبر اسمبلی آزادکشمیر عبدالماجد خان اور ضلع باغ سے وقاص نسیم ودیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ قبائلی عوام کشمیری بھائیوں کیساتھ مظالم پر سخت رنجیدہ ہیں نریندر مودی میں اگر زرہ برابر انسانیت و غیرت ہوتی تو وہ ننھے معصوم بچوں پر تشدد نہ کرتا ہسپتال موجود ہیں مگر علاج کی اجازت نہیں بازار ہیں مگر کاروبار بند ہے کھیل کے میدان ہیں مگر کھیل کی اجازت نہیں یہ کیسی جمہوریت ہے اقوام متحدہ کوپولیو کے قطرے نہ پلانے پر تشویش ہے اور بچوں سے ہمدردی کرتا ہے اور چائلڈ لیبر خاتمے کیلئے بھی تڑپتا ہے مگر اُسی اقوام متحدہ کا کردار یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظالم پرمکمل طور پر خاموش ہے۔حکومت پاکستان اجازت دے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کردار ادا کرینگے اور جہاد کے زریعے کشمیر کو آزادکرینگے جسطرح ہم نے روس کی جارحیت کو روکا اور اُسے ٹکرے ٹکرے کر کے رکھا بھارت کا حشر بھی اُس سے بدتر کرینگے

اُنہوں نے کہا کہ ہم 1000قبائلی مظفرآباد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں اگلی منزل ضلع نیلم ہے اس بار قبائلی ہاتھوں میں پاکستان اور آزادکشمیر کے پرچم لیکر آئے ہیں مگر اگلی بار ہم اسلحہ سمیت آئینگے اور کنٹرول لائن عبور کر کے کشمیر آزاد کرینگے۔اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالماجد خان نے کہا کہ خان عبدالقیوم خان کی نسل سے ہوں

جنہوں نے 1947ء میں قبائلی مجاہدین کو بلایا تھا آج بھی ہم ان سے وہی توقع رکھتے ہیں پریس کانفرنس میں قبائلی مشران نے وزیراعظم عمران خان کو بہادر وزیراعظم قرار دیتے ہوئے حکومت اور پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا پریس کانفرنس کے بعد سینٹرل پریس کلب تادومیل پل تک قبائلی عمائدین و مشران نے 1000قبائلی عوام اور مظفرآباد میں موجود سینکڑوں پختونوں اور سول سوسائٹی کے ہمراہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی ریلی نکالی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…