پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع

datetime 15  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق انسداد دہشت گردی سیل کے تربیت یافتہ ماہر افسر جلد پاکستان روانہ ہوں گے جو شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور مقامات کا جائزہ لیں گے۔ماہرین اپنے دورے کے دوران برٹش ہائی کمیشن میں قیام کریں گے جبکہ پاکستان میں سیکیورٹی افسران اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں سیکیورٹی انتظامات کا

تفصیلی جائزہ اور ردوبدل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین برطانیہ واپس پہنچ کر اپنی رپورٹ حکام کو پیش کریں گے جس کے بعد شاہی جوڑے کی پاکستان روانگی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ شاہی جوڑے نے رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔شہزادہ ولیم ملکہ برطانیہ کے پوتے اور شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں۔ سال 2006 کے بعد برطانیہ کے شاہی خاندان کے کسی رکن کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…