کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے، برطانیہ، آئرلینڈ اور امریکہ میں ریلیاں

15  ستمبر‬‮  2019

لندن (این این آئی) دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق اور بھارت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانیہ، آئر لینڈ اور امریکی شہر ہیوسٹن میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں اور سیمینار منعقد کیے گئے۔غیرملکی خبررساں اارے کے مطابق ہیوسٹن میں کشمیر ٹو خالصتان ریلی نکالی گئی جس کا آغاز گردوارے سے ہوا، کشمیر اور خالصتان کے جھنڈے لہراتے درجنوں گاڑیوں کا قافلہ

ہیوسٹن کی سڑکوں پر رواں دواں رہا، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سکھ اور کشمیری کمیونٹی نے کہا کہ نریندر مودی دوسرا ہٹلر ہے۔ٹرکوں پر کشمیر اور خالصتان کی آزادی اور نریندر مودی کی 22 ستمبر کو ہیوسٹن آمد پر احتجاج میں شرکت کیلئے نعرے درج تھے، برطانوی شہر لیڈز میں بھارتی مظالم کے خلاف لیڈز سوک ہال کے باہر کشمیریوں نے مظاہرہ کیا جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مظاہرے میں کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے، لیڈز کی فضائیں مودی دہشت گرد کے نعروں سے گونج اْٹھیں،آئرلینڈ کے شہر لمرک میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیاسی سماجی تنظیموں کے علاوہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیمینار کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان سردار شجاع عالم تھے۔سیمینار میں ارکان پارلیمان اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی شرکت کی،مقررین نے کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کو اپنی پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی اورگنائزیشن میں بھی اٹھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…