ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے ساتھ تمام معاملات طے پا جانے کے باوجود معاہدے کو منسوخ کر دینے کے بعد طالبان نے روس سے رابطہ کیا ہے، امریکہ کے انکار کے بعد طالبان کا ایک وفد روس پہنچ چکا ہے جہاں پر طالبان وفد کی ملاقات روس کے صدر کے نمائندے سے ہوئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے پینترا بدلا تو دوسری جانب طالبان نے بھی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے روس سے رابطہ کر لیا ہے،
طالبان کے رہنما ملا شیر عباس نے کہا کہ جب بھی ہم کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں تو امریکہ مذاکرات سے فرار ہو جاتا ہے، ملا شیر عباس نے کہا کہ افغانستان پر ہم نے نہیں امریکہ نے جنگ مسلط کی، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ہزاروں لوگ امریکہ مار سکتا ہے تو ہم بھی ان کے ایک دو لوگ مارنے کا حق رکھتے ہیں، انہوں نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ مذاکرات نہیں چاہتاہے تو ٹھیک ہے ہم بھی سو سال تک لڑ سکتے ہیں۔ دوسری جانب روس نے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات ختم ہونے پر تشویش کا اظہارکر تے ہوئے زور دیا ہے کہ عسکریت پسندوں سے امن بات چیت فوری شروع کی جائے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارو وانے جاری بیان میں کہا روس کو امریکا اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کے خاتمے پر تشویش ہے۔ماسکو افغانستان میں امن اور خوشحالی چاہتا ہے۔امریکا کو چاہیے تو کہ وہ جنگ کے بجائے عسکریت پسندوں سے فوری مذاکرات کرے تاکہ افغانستان میں طویل جنگ ختم ہو اور امن قائم ہوسکے۔افغان طالبان نے ایک مرتبہ پر امریکا کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ سمجھنے میں ناکام ہوئے ہیں کہ وہ کس قوم سے الجھ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی صدر کو ٹوئٹ میں کہا کہ ٹرمپ بہت احتیاط برتنا۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو ابھی تک یہ سمجھنے میں دشواری ہے کہ وہ کس قسم کی قوم سے الجھ رہے ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے مشیران کو انہیں سمجھنا چاہیے کہ افغانستان ان کے لیے امارات قبرستان ثابت ہوگا۔