ہرارے (این این آئی)زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کی تدفین دارالحکومت ہرارے میں قومی اعزاز کے ساتھ آزادی پسند ہیروز کی قومی یادگار نیشنل ہیروز ایکر میں کی جائے گی۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رابرٹ موگابے کے خاندانی ترجمان اور بھتیجے لیو موگابے نے بتایا کہ ان کے اہلِ خانہ نے نیشنل ہیروز ایکر میں رابرٹ موگابے کی تدفین پر اتفاق کرلیا ہے لیکن جنازے کی تاریخ تاحال طے نہیں کی گئی۔ان کے اہل خانہ اور سابق اتحادی و زمبابوبے کے موجودہ صدر ایمرسن مننگاگوا کے درمیان تدفین سے
متعلق معاملات پر اختلافات تھے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیو موگابے نے بتایا کہ وہ تصدیق کرسکتے ہیں کہ ان کے اہلِ خانہ دارالحکومت ہرارے میں واقع نیشنل ہیروز ایکر میں تدفین پر آمادہ ہوئے یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ موگابے کے گھر میں موجود روایتی سربراہان نے اس حوالے سے فیصلہ کیا۔لیو موگابے نے بتایا کہ انہوں نے اپنا موقف بتادیا ہے اور اگر انہوں نے اعلان کردیا ہے کہ تدفین نیشنل ہیروز ایکر میں ہوگی تو اس کا مطلب ہے کہ ہمیں تفصیلات کا انتظار کرنا ہے کہ تدفین نجی طریقے سے کی جائے گی یا پبلک ہوگی۔