اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے ہند نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعیت علمائے ہند کی جنرل کونسل نے ایک قرار داد منظور کی جس میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ تسلیم کیا گیا ہے اور مودی کےاقدامات کی حمایت کا اعلان کیا۔ جنرل کونسل نے نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز کی بھی حمایت کی
اور غیر ملکیوں سے متعلق حکومتی موقف کودرست قرار دیا۔ جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے ہند مولانا محمود مدنی نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ بھارتی مسلمان انڈیا کے خلاف ہیں۔بھارت کے مسلمان اپنے ملک کیساتھ ہیں ، قومی معاملا ت پر ہم ایک ہیں ۔ دشمن ملک کے اندر سے ہوں یا باہر سے ، ان کی سازشوں کو ناکام بنا دینگے۔