جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

خلائی مشن ”چندریان 2“ کی ناکامی مودی حکومت کو بھاری پڑ گئی، جتنی بڑی رقم کا نقصان ہوا اس سے کیا کچھ ہو سکتا تھا؟ بھارتی ماہر اقتصادیات کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  ستمبر‬‮  2019 |

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی اور خلائی مشن کا رابطہ چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ پہلے منقطع ہوگیا جس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی مایوس ہوکر خلائی مرکز سے چلے گئے۔بھارت کے خلائی مشن چندریان ٹو سے موصول ہونے والے سگنل چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل منقطع ہوگئے۔چندریان 2 کی ناکامی پر بھارت کے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر لونے نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چندریان 2 پر خرچ کیا یا بے پناہ پیسہ اب خلائی ملبہ بن چکا ہے،

انہوں نے کہا کہ ناکامی سے صرف خلائی ملبے میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر یہ فنڈز سماجی مسائل کے خاتمے کے لیے استعمال کیے جاتے تھے اس سے بھارت میں غربت، بے روزگاری اور بیماریوں کا خاتمہ ہو سکتا تھا، ان روپوں سے کئی ہسپتال بن سکتے تھے اور کاشتکاروں کے لیے ٹیوب ویل لگائے جا سکتے تھے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے غیر ضروری شعبدے باز پر اربوں روپے خرچ کر ڈالے، دوسری جانب بھارتی خلائی مشن کے ناکام ہونے پر عالمی میڈیا نے رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ لینڈر مشین کے لاپتہ ہونے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں اور یہ بھی پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ وہ کہاں ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے نے چندریان ٹو کی ناکامی کی خبر کو شہ سرخی کے طور پر شائع کیا اور اپنی رپورٹ میں بتایا کہ خلائی مشن کی ناکامی کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں پر فخر کا اظہار کیا۔رپورٹ میں کہاگیاکہ بھارتی خلائی مشن چند منٹ کی دوری پر ناکام ہوگیا تاہم نریندر مودی نے مشن کی ناکامی کے باوجود سائنسدانوں کو تسلی دی اور کہا کہ ایسے مزید مواقع آئیں گے۔امریکی اخبار نے بھی چندریان ٹو کی ناکامی کی خبر کو اہم خبر کے طور پر شائع کیا اور لکھا کہ بھارت کے خلائی مشن کی لینڈر مشین چاند کے جنوبی قطب حصے میں اترنے سے قبل ہی لاپتہ ہوگئی۔اخبار نے بھارت کے خلائی مشن کو اچھی کوشش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ لینڈر مشین کے لاپتہ ہونے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں اور یہ بھی پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ وہ کہاں ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے نے بھی بھارتی خلائی مشن کی ناکامی کی خبر کو اہم خبر کے طور پر شائع کیا اور لکھا کہ چندریان ٹو کا منزل پر پہنچنے سے کچھ دیر قبل ہی خلائی ادارے سے رابطہ منقطع ہوگیا۔امریکی نشریاتی ادارے نے لکھا کہ چندریان ٹو درست سمت میں آگے بڑھ رہا تھا، تاہم چاند کے جنوبی قطب حصے سے محض سوا 2 کلو میٹر کی دوری پر لینڈر مشین کا خلائی تحقیقاتی ادارے سے رابطہ منقع ہوگیا۔فرانس کے معروف اخبار نے بھی بھارتی خلائی مشن کی ناکامی کو اہم ترین خبر کے طور پر شائع کیا اورچندریان ٹوکی ناکامی کو ٹوٹے ہوئے خواب سے تعبیر دی۔

اخبار نے لکھا کہ بھارت کا خواب آخری لمحات میں مکمل نہ ہوسکا اور خلائی لینڈر مشین اپنی آخری منزل سے کچھ فاصلے سے قبل ہی خلائی ادارے سے منقطع ہوگئی۔اسرائیلی اخبار نے بھی بھارتی خلائی مشن کی ناکامی کی خبر کو شائع کیا اور لکھا کہ انڈیا کے چاند مشن کا منزل پر پہنچنے سے قبل زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا۔اخبار نے لکھا کہ چدریان ٹو کو چاند کے جنوبی قطب حصے میں برف، پانی، ہوا اور انسانی زندگی کے لیے موزوں مواقع کے شواہد ڈھونڈنے کے لیے بھیجا گیا تھا، تاہم اس کی لینڈر مشین منزل پر پہنچنے سے قبل لاپتہ ہوگئی۔عرب نشریاتی ادارے نے بھی چندریان ٹو کی ناکامی کو اپنی 5 بڑی خبروں میں شامل کیا اور لکھا کہ خلائی مشن کی ناکامی پر بھارت کی امیدیں ٹوٹ گئیں۔رپورٹ میں کہاگیاکہ بھارت کو مکمل امید تھی کہ اس بار اس کا خواب پورا ہوگا، تاہم خلائی لینڈر مشین کے ڈسکنیکٹ ہوجانے سے بھارت کی امیدیں ایک بار پھر ٹوٹ گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…