اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر کردار ادا کیا، امریکی نائب وزیر دفاع

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکی نائب وزیر دفاع رینڈل شریور نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر کردار ادا کیا۔واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع و شہداء کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے امریکی نائب وزیر دفاع رینڈل شریور نے کہا کہ پاکستان اور امریکی افواج کے مابین بہترین تعلقات کار ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر کردار ادا کیا، علاقے میں امن کیلئے پاکستان کی قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں۔پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا کہ

ملک کے دفاع کیلئے جانیں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان نے بیرونی جارحیت کے علاوہ دہشت گردی کے عفریت کو شکست دی، ہم علاقائی اور عالمی سطح پر امن و سلامتی ،آزادی اور انسانیت کے احترام کا عزم رکھتے ہیں۔اسدمجید خان نے کہا کہ تیرہ ملین کشمیری گھروں میں محصور ہیں اور باقی دنیا سے کٹ کر رہ گئے ہیں، افواج پاکستان ملک کی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، بھارت کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…