جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

یمن،کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی عرب کی فوج شبوۃ میں داخل

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی حامی عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی یمن کے مختلف علاقوں میں امن وامان کے قیام کے لیے کام کررہی ہے۔ اسی سلسلے میں

سعودی عرب کی فوج شبوۃ گورنری میں داخل ہوگئی ہے تاکہ وہاں پرآئینی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان کشیدگی ختم کرکے فریقین میں جنگ بندی کرائی جاسکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کرنل المالکی نے کہا کہ یمن کے تمام متحارب فریق جنگ بندی کی دعوت پر عرب اتحاد کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔اس موقع پر عرب اتحاد کے ترجمان نے حوثی ملیشیا کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں، ڈرون طیاروں اور میزائلوں کو تباہ کرنے کی تفصیلات پیش کیں۔انہوں نے کتاف گورنری میں حوثی باغیوں کی ایک فوجی گاڑی کو تباہ کیے جانے کی ویڈیو بھی دکھائی۔کرنل المالکی نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا بیلسٹک میزائل اور ڈورن طیارے ذمار گورنری منتقل کررہی ہے۔ ذمار میں حوثیوں کے ایک ڈرون کے گودام کو بمباری کرکے تباہ کیا گیا ہے اور یہ کارروائی عالمی قانون کے عین مطابق ہے۔ایک سوال کے جواب میں کرنل المالکی نے کہا کہ شہری آبادیوں میں ڈرون طیارے اور بیلسٹک میزائل ذخیرہ کرنا شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…