جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

امریکی مخالفت کے باوجود تیل بیچ کے دکھائیں گے، ایران کادھماکہ خیز اعلان،بڑا چیلنج کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)یرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی مخالفت کے باوجود تیل بیچ کے دکھائیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا کہ امریکہ نے ایران کو دفاع کے ذرائع سے محروم کیا اور ہم نے میزائل حاصل کیے۔اپنے ایک ٹویٹ میں جواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران کو جوہری ایندھن سے محروم کیا، لیکن ہم نے اسے حاصل کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے خلاف ہر حربہ استعمال

کرنے کے بعد اب شکایتوں اور دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ اب ایران کو اپنے روایتی صارفین کو تیل فروخت کرنے سے روکنے کے لیے دھمکیاں دے رہا ہے، لیکن ہم تیل کسی بھی گاہک کو بیچ کر دکھائیں گے۔امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کو مخاطب کرتے ہوئے ایرانی ووزیرخارجہ جواد ظریف نے کہاکہ امریکہ دھمکیاں دینا بند کرے۔امریکہ کی طرف سے اقتصادی پابندیاں لگنے کے بعد ایران کو اپنے روایتی صارفین کو تیل فروخت کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…