ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ترکی میں سعودی عرب کے سیاحوں کی تعداد کم ہو کر کتنے فیصد رہ گئی؟ تفصیلات جاری

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی کی وزارت سیاحت نے کہاہے کہ تْرکی میں سعودی عرب کے سیاحوں کی تعداد میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں ترکی میں سعودی سیاحوں کی تعداد 16 اعشاریہ 96 فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ گذشتہ برس

اسی عرصے میں ترکی میں سعودی عرب کے سیاحوں کی تعداد 20 اعشاریہ 11 فی صد ریکارڈ کی گئی تھی۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ایک رپورٹ میں کہاگیاکہ سال 2018ء کے دوران پہلے چھ ماہ کے وران 4 لاکھ 45 ہزار 875 سعودی شہریوں نے ترکی کے لیے سیاحتی سفر کیا جب کہ رواں سال یہ تعداد 3 لاکھ 70 ہزار 265 ریکارڈ کی گئی۔ سال 2018ء میں جولائی میں ایک لاکھ 65 ہزار 331 سعودی سیاح سیروتفریح کے لیے ترکی آئے کہ امسال ایک لاکھ 35 ہزار 273 سعودی سیاحوں نے جولائی میں ترکی کی سیر کی۔سعودی عرب کی سفارت خانے کے مطابق رواں سال ترکی میں سعودی سفارت خانے کی طرف سے 6 بار انتباہی رپورٹس جاری کی گئیں۔گذشتہ ماہ ترکی میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک انتباہی بیان سعودی شہریوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ ترکی کے تقسیم، ارتکوی اور بشکچاش کے علاقوں میں سفر سے گریز کریں کیونکہ ان علاقوں میں جرائم پیشہ مافیا کی طرف سے سعودی شہریوں پر حملوں کے خطرات ہیں۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…