جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

امریکی شہری کو جمیکا سے واپسی پر شہد لانا مہنگا پڑگیا، 82 روزقید کی سزا

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میری لینڈ(این این آئی)امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے لیون ہوٹن نے جمیکا سے واپسی پر اپنے ساتھ پسندیدہ شہد لانے کا فیصلہ کیا تو اس کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ وہ اس شہد کے سبب بالٹی مور کے ہوائی اڈے پر منشیات کی سمگلنگ کے غلط مفروضے کے تحت دھر لیا جائے گا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق لیون گذشتہ برس کرسمس کی چھٹیاں اپنے خاندان کے ساتھ گزار کر واپس امریکا پہنچا تو ہوائی اڈے پر منشیات سونگھنے والے تربیت یافتہ کتے نے اس کے بیگ پر بھونکنا شروع کر دیا۔لیون کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ پوچھ گچھ اور تحقیقات کے دوران لیون نے کہا کہ کتے نے جس چیز پر شک ظاہر کیا وہ اس کے بیگ میں موجود فاسٹ فوڈ کا باقی کھانا تھا۔تاہم لیون کی بات پر توجہ نہیں دی گئی اور اسے کام کے لیے رہائی کی اجازت کے باوجود جیل میں گرفتار رکھا گیا۔ یہاں تک کہ میری لینڈ کی لیب کی جانب سے معائنے کے بعد یہ تصدیق کی گئی کہ لیون کے شہد میں منشیات نہیں پائی گئی ، اس کے باوجود اس نے مزید کئی ہفتے جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارے۔تاہم لیون کے گرین کارڈ کے حامل ہونے کے سبب امریکی امیگریشن اور کسٹم قوانین نافذ کرنے والی ایجنسی کا فیصلہ آنے تک دو ہی امکان تھے۔ یا تو اسے جیل میں رکھا جاتا اور یا پھر امریکا سے بے دخل کر دیا جاتا۔اس طرح شہد رکھنے کی پاداش میں لیون ہوٹن کو 82 روز جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے پڑے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…