ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

غزہ پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی چل بسا

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ غزہ (این این آئی)غزہ میں حماس کے زیر انتظام فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق جمعے کے روز غزہ پٹی کی سرحد پر احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان چل بسا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ 25 سالہ بدر ابو موسی سر میں گولی لگنے کے بعد غزہ پٹی کے جنوب میں ایک ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ابو موسی ان 6000 فلسطینیوں میں

شامل تھا جنہوں نے جمعے کے روز غزہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر ہفتہ وار احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔وزارت کے مطابق احتجاج کے دوران 42 مظاہرین زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ سرحدی باڑ پر مظاہرین کی جانب سے دستی بم پھینکے جانے کے دوران ایک اسرائیلی فوج معمولی زخمی ہو گیا جب کہ اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔غزہ پٹی کی سرحد پر فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاج کا آغاز گذشتہ برس ہوا تھا۔ اس کا مقصد غزہ پٹی پر 12 برسوں سے مسلط اسرائیلی محاصرے کو توڑنا ہے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…