جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

اسرائیل سے کسی محاذ آرائی کی صورت میں کافی گائیڈڈ میزائل موجود ہیں، حسن نصراللہ

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب /بیروت(این این آئی)لبنان کی ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ سیّد حسن نصراللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی محاذ آرائی کی صورت میں ان کی تنظیم کے پاس کافی تعداد میں ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے گائیڈڈ میزائل موجود ہیں۔انھوں نے اسرائیل کے

اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ ان کی ملیشیا نے ہتھیاروں کی تیاری کے لیے تنصیبات قائم کررکھی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حسن نصراللہ نے ایک نشری تقریر میں کہاکہ حزب اللہ کے پاس کسی بھی چھوٹی یا بڑی محاذ آرائی کے لیے لبنان میں کافی تعداد میں ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے گائیڈڈ میزائل موجود ہیں۔انھوں نے کہا کہ بیروت کے نواح میں گرنے والے ڈرون ایسے حملے کا اگر جواب نہیں دیا جاتا ہے تو پھر قتلوں کے لیے دروازہ کھل جائے گا۔ انھوں نے اسرائیل پر اس ڈرون حملے کا الزام عاید کیا تھا۔حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب اسرائیل کو جواب دینا ان کے گروپ کے فیلڈ کمانڈروں کی ذمے داری ہے۔وہ یہ بات جانتے ہیں کہ انھیں کیا کرنا چاہیے اور ان کی کیا تحدیدات ہیں؟دریں اثناء اسرائیلی فوج نے حزب اللہ سے کشیدگی میں اضافے کے بعد لبنان کے ساتھ اپنی شمالی سرحد پرمزید نفری تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔اس نے کہا کہ اس کی زمینی فوج ، فضائیہ ، بحریہ اور انٹیلی جنس فورسز نے شمالی کمان کے علاقے میں مختلف منظرناموں کی صورت میں اپنی تیاریوں کو بہتر بنا لیا ہے اور فوجی تیاریوں کے ضمن میں گذشتہ ہفتے اقدامات کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…