ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی فورسز کاادلب میں القاعدہ سے وابستہ ایک گروپ پر حملہ،40جنگجوہلاک

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادلب /واشنگٹن(این این آئی)پینٹاگان نے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں القاعدہ سے وابستہ ایک گروپ پر حملہ کیا ہے۔امریکی فورسز نے ادلب میں شام میں القاعدہ کے لیڈروں کے ایک اجتماع کو اس ( فضائی) حملے میں نشانہ بنایا۔

اور اس میں کم سے کم چالیس جنگجو ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے م ابق امریکا کی مرکزی کمان کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ارل براؤن نے ایک بیان میں الزام عاید کیا کہ القاعدہ کا یہ گروپ امریکی شہریوں ، ہمارے شراکت داروں اور بے گناہ شہریوں پر حملوں کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ شمال مغربی شام القاعدہ کے لیڈروں کی بدستور ایک محفوظ جنت ہے اور وہ پورے خطے اور مغرب میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو اسی علاقے سے فعال انداز میں مربوط بناتے ہیں۔ہم متشدد انتہا پسندوں کو شام کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے سے روکنے کے لیے حملوں میں نشانہ بناتے رہیں گے تاہم ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ القاعدہ کے مبیّنہ لیڈروں کو نشانہ بنانے کے لیے کس قسم کا ہتھیارا ستعمال کیا گیا ہے۔ قبل ازیں برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے یہ اطلاع دی تھی کہ ادلب شہر کے نواح میں حراس الدین ، انصارالتوحید اور دوسرے اتحادی گروپوں کے لیڈروں کے ایک اجلاس پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم چالیس جنگجو مارے گئے ہیں۔وہ ایک تربیتی کیمپ میں اجلاس میں شریک تھے۔رصدگاہ کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا تھا کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے اور آیا میزائل لڑاکاطیارے سے داغے گئے ہیں یا زمین سے حملہ کیا گیا تھا۔اس حملے سے چندے قبل ہفتے کے روز ہی روس کی ثالثی میں ادلب میں جنگ بندی ہوئی تھی اور شامی فوج نے باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے پر گذشتہ چار ماہ سے جاری فضائی حملے روک دئیے تھے۔شامی اور روسی لڑاکا طیارے اپریل سے ادلب اور اس کے نواحی علاقوں پر تباہ کن بمباری کررہے تھے جس سے سیکڑوں شہری مارے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…