جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

 امریکا نے ‘ایف 35’ طیارے نہ دیئے تو کیا ہوا؟ترکی نے متبادل حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 31  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی دوسرے ملک سے جنگی طیارے خرید کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے ‘ایف 35’ طیارے نہ دیئے تو روس کے ‘SU-35 اور ‘SU-57’ طیارے خریدنے کے لیے

ماسکو سے بات کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ستمبر میں جنرل اسمبلی میں نیویارک میں ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں صدر طیب ایردوآن نے کہا کہ اگر امریکا نے ‘ایف 35’ طیاروں کے حوالے سے موجودہ موقف تبدیل نہ کیا تو ترکی کسی دوسرے ملک سے طیاروں کی ڈیل کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی طیارے ‘SU-35’ اور ‘SU-57’ کے بارے میں ماسکو کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے۔ ہم اپنے دفاع اور دفاعی صنعت کی ضرورت کیلیے ہر ملک سے بات کریں گے۔خیال رہے کہ جولائی میں امریکا نے اس وقت ترکی کو ‘ایف 35’ جنگی طیاروں کی فروخت روک دی تھی۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ترکی نے روس کا دفاعی نظام ‘ایس 400’ خرید کیا تھا۔امریکا نے زیر تربیت ترک ہوابازوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ واشنگٹن نے ترکی کے ساتھ ‘ایف 35’ طیاروں کی ڈیل منسوخ کرتے ہوئے ترکی کو اس پروگرام سے الگ کر دیا تھا۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی دوسرے ملک سے جنگی طیارے خرید کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے ‘ایف 35’ طیارے نہ دیئے تو روس کے ‘SU-35 اور ‘SU-57’ طیارے خریدنے کے لیے ماسکو سے بات کی جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…