تہران (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ایران میں خلائی شٹل کے فضاء میں چھوڑے جانے میں ناکامی میں امریکا کا ہاتھ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ ایران کے خلائی شٹل کی خلاء میں روانگی میں ناکامی میں امریکا کا قطعاً کوئی ہاتھ نہیں۔ٹویٹر پر پوسٹ ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ ایران کے خلائی شٹل سفیرون کی
سمنان کے مقام سے خلاء میں چھوڑے جانے میں ایک بار پھر ناکامی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔ ایران کے لیے نیک تمنائوں کے ساتھ امید ہے کہ تہران اس حادثے کے اسباب پر خود غور کرے گا۔خیال رہے کہ ایران نے دو روز قبل خلائی شٹل ‘سفیر ون ایس ایل وی’ سمنان کے لانچنگ اڈے سے خلاء میں روانہ کرنے کی کوشش کی مگر تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ خلائی شٹل روانہ ہونے سے پہلے ہی زمین پر دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔