جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

روسی فوج کا شام کے علاقے ادلب میں یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان

datetime 31  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روسی فوج نے شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ اسدی فوج بھی اس اعلان پر عمل درآمد کی پابندی ہوگی۔ خیال رہے کہ شامی حکومت ادلب کو اپوزیشن سے واپس لینے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں روس کے مصالحتی مرکز کی طرف سے جاری ایک بیان میں

کہا گیا کہ ماسکو نے ادلب میں یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ اس کا اطلاق مقامی وقت کے مطابق31 اگست بہ روز ہفتہ صبح چھ بجے سے ہوگیا ہے ۔ بیان میں شامی اپوزیشن پر بھی جنگ بندی پر زور دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ روس اسد رجیم کا سب سے بڑا معاون ہے اور گذشتہ 8 سال سے شام میں جاری لڑائی میں صدر بشار الاسد کی ایک بار پھر ملک پر گرفت بحال کرنے میں روس کا کلیدی کردار سمجھا جاتا ہے۔جمعرات کو اسدی فوج نے ادلب کے متعدد اہم علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے اور اپوزیشن فورسز کو پسپا کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنیوالے ادارے المرصد کے مطابق اسدی فوج نے ادلب کے کئی دیہات سے اپوزیشن جنگجوئوں کو نکال باہر کرنے کے ساتھ ساتھ تیزی کے ساتھ پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔جمعرات کے روز ادلب کے نواحی علاقوں میں گولہ باری اور بمباری کے نتیجے میں دوبچوں سمیت 7 عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ معرہ النعمان کے مقام پر فضائی حملوں میں 12 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…