ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

بی جے پی حکومت نے ملکی معیشت ’’پنکچر‘‘ کردی ، کانگریس نے مودی کوآئینہ دکھا دیا

datetime 31  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(سی پی پی)کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جی ڈی پی کی رفتار سوا چھ سال کے کم ترین سطح پرآجانے پر نریندر مودی حکومت پر ہفتہ کو شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھے دن کا ڈھول بجانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی قیادت والی حکومت نے معیشت کی حالت پنکچر کر دی ہے۔

مسز واڈرا نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (اپریل-جون 2019 )کے جاری اعداد و شمار پر ٹوئٹ کیاجی ڈی پی کی شرح سے صاف ہے کہ اچھے دن کا بھونپو بجانے والی بی جے پی حکومت نے معیشت کی حالت پنکچر کر دی ہے ۔قابل غور ہے کہ جی ڈی پی اعداد میں ترقی کی شرح سوا چھ سال کے کمترین سطح پانچ فیصد پر آ گئی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ نہ جی ڈی پی گروتھ ہے نہ روپے کی مضبوطی۔ روزگار غائب ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے حکومت پر طنز کیا کہ اب تو صاف کہہ دو کہ معیشت کو تباہ کر نے کے یہ کس کے کرتوت ہیں۔مرکزی شماریات کے دفتر کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق مینوفیکچرنگ، زراعت اور کانکنی کے شعبے میں سستی کی وجہ سے ملک کی جی ڈی پی کی ترقی کی شرح مسلسل پانچویں سہ ماہی میں گھٹتے ہوئے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پانچ فیصد رہ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ترقی کی شرح آٹھ فیصد رہی تھی۔یہ مالی سال 2012-13 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد جی ڈی پی میں سب سے کمزور اضافہ ہے۔ سال 2012-13 کی آخری سہ ماہی میں ترقی کی شرح 4.3 فیصد رہی تھی. مالی سال 2017-18 کی آخری سہ ماہی (8.1 فیصد) کے بعد سے ترقی کی شرح میں مسلسل گراوٹ درج کی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں جی ڈی پی بالترتیب آٹھ فیصد، سات فیصد، 6.6 فیصد اور 5.8 فیصد کی رفتار سے بڑھی تھی۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…