جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

 امریکہ نے داعش کے تین بڑے رہنماؤں کی گرفتاری پر بڑے انعام کا اعلان کردیا

datetime 30  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے داعش کے تین بڑے رہنماؤں کے متعلق اطلاع دینے والوں کے لیے 50 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم  بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ انعامی رقم امریکی ریوارڈز فار جسٹس پروگرام‘ کے تحت دی جائے گی۔دہشت گرد قرار دی جانے والی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ المعروف داعش کے جن رہنماؤں کے متعلق اطلاع دینے والوں کو انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں نعمان عبد نائف نجم الجبوری، سمیع جاسم محمد الجبوری اور

امیر محمد سعید عبدالرحمٰن المولیٰ شامل ہیں۔ داعش کے موجودہ سربراہ ابوبکر البغدادی فی الوقت ان تینوں پہ بہت زیادہ اعتماد و بھروسہ کرتا ہے۔ یہ تینوں ان افراد میں شامل ہیں جو شام اور عراق میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد داعش کو ازسر نو ترتیب دینے کی کوشش میں مصروف ہیں۔داعش کو جب شام اور عراق میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اس کے بعد اس نے اپنی موجودگی متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے افغانستان میں ظاہرکی ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…