جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ہندوستانی فائرنگ سے شہید ہونے والے تمام افراد کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنانے کا اعلان کر دیا گیا، ہدایات جاری

datetime 28  اگست‬‮  2019 |

نیویارک /مظفرآباد (این این آئی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے سیز فائر لائن پر ہندوستانی افواج کی جانب سے شہری آبادی پر فائرنگ سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے تناظر میں فوری طورپر تمام محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں،لائن آف کنٹرول پر بزدل ہندوستانی افواج نہتے اور

معصوم شہریوں کی جان و املاک کو نشانہ بنا رہی ہیں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعات میں بچی سمیت دو افراد کی شہادت اور متعدد زخمی ہونے پر اپنے ردعمل میں وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ہندوستانی فائرنگ سے شہید ہونے والے تمام افراد کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنایا جائیگا لائن آف کنٹرول پر بسنے والے افراد کو کیمونٹی بنکرز،فرسٹ ایڈ پوسٹس کے قیام و رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے130 ملین روپے فوری طور پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کو منتقل کر دیے ہیں جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھی لائن آف کنٹرول کے لیے پیکج بجٹ میں شامل ہے جس پر جلد کام شروع ہو گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ تمام محکمہ جات کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الرٹ رہیں بالخصوص لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقوں میں خصوصی انتظام کیا جائے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ تمام محکمہ جات کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الرٹ رہیں بالخصوص لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقوں میں خصوصی انتظام کیا جائے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…