جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

لبنان پراسرائیل کے ڈرون حملے اعلان جنگ ہے : میشل عون

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت (این این آئی )لبنان کے صدر میشل عون نے اسرائیل کی طرف سے کیے گئے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی طرف سے اعلان جنگ قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق صدر میشل عون نے لبنان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار

یان کوبیچ سے ملاقات کے دوران اسرائیلی حملوں اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پربات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں الضاحیہ اورقوسیا کے مقامات پر اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ لبنان میں ڈرون حملوں کو اسرائیل کا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔ لبنانی صدر نے واضح کیا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے جارحیت کے خلاف لبنان کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ لبنان اپنی سلامتی اور خود مختاری کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ادھر وزیراعظم سعد حریری نے بیروت میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے سفیروں سے ملاقات کی۔ حریری نے بھی اسرائیل کی طرف سے وادی بقاع اور دیگر مقامات پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے معاملے پر بات چیت کی۔وزیراعظم سعد الحریری نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو عالمی ادارے کی قرارداد 1701 پرعمل درآمد کا پابند بنانے کے لیے تل ابیب پر دبائو ڈالیں۔ سعد حریری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو معصوم لبنانی عوام کا خون بہانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…