بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

ایرانی فتوے کے بعد عراقی ملیشیاء کی امریکی مفادات پر حملوں کی دھمکی

datetime 25  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کی طرف سے امریکی مفادات پرحملوں کی فتووں کے بعد عراق کی تہران نواز ملیشیائوں نے امریکی مفادات پرحملوں کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی شیعہ ملیشیا عصائب اھل الحق کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اگرامریکی فوج کم سے کم وقت میں عراق سے نہ نکلی تو ملک میں موجود امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں پرحملے کیے جائیں گے۔ عصائب اھل الحق کے مطابق امریکی

تنصیبات پرحملوں کا شرعی جواز موجود ہے اور ایک شیعہ ایرانی عالم دین کاظم حائری نے امریکی تنصیبات پرحملوں کا فتویٰ دے رکھا ہے۔عصائب اھل الحق کے رہ نما حسن سالم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کاظم الحسینی الحائری نے ہمارے لیے امریکی مفادات پرحملے آسان کردیے ہیں۔ انہوں بے عراقی حکومت سے کہا کہ وہ امریکی فوج کو ملک سے نکلنے کا الٹی میٹم دے۔ اگر امریکی فوج اس کے بعد بھی ملک میں موجود رہے گی تو امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…