چیچنیا میں30ہزارنمازیوں کی گنجائش والی یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

24  اگست‬‮  2019

گرونزے(این این آئی) چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کردیا گیا۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے وفاقی علاقے چیچنیا میں انتظامیہ نے ایک مسجد کا افتتاح کیا، جسے یورپ کی سب سے بڑی مسجد کہا جارہا ہے۔مسجد کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی اور غیرملکی حکام نے شرکت کی۔سفید ماربل سے بنی اس خوبصورت مسجد کا نام

حضرت محمدﷺ کے اسم مبارک پر رکھا گیا ہے اور اس میں 30 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے۔چیچن انتظامیہ اس مسجد کو یورپ میں سب سے بڑی اور سب سے خوبصورت مسجد قرار دے رہی ہے۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھی چیچن سربراہ رمضان کے درو کا کہنا تھا کہ یہ مسجد اپنے ڈیزائن میں منفرد اور اپنے سائز اور خوبصورتی میں شاہانہ ہے۔خیال رہے کہ یہ مسجد چیچنیا میں شہالی کے علاقے میں قائم کی گئی ہے، جو دارالحکومت گرونزے کے باہر 54ہزار لوگوں پر مشتمل علاقہ ہے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسجد کے صحن میں پھولوں اور فاؤنٹینز کو لگایا گیا ہے اور اس جگہ پر اضافی 70 ہزار نمازی آسکتے ہیں۔ادھر مشرق وسطیٰ کے ایک اخبار کے مطابق اس 9ہزار 7سو اسکوائر میٹر پر موجود اس مسجد کو ایک ازبک آرکیٹک نے ڈیزائن کیا۔اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں سینئر حکام نے شرکت کی جس میں کویتی امیری دیوان کے مشیر اور چیئرمین انٹرنیشنل اسلامک چیئرٹ ایبل آرگنائزیشن (آئی آئی او سی) ڈاکٹر عبداللہ الماتوق بھی موجود تھے۔رمضان کے دور کی بات کی جائے تو انہیں 2007 میں مسلم اکثریتی علاقے میں حکمرانی کے لیے مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد سے وہ چیچنیا میں اسلام کی بحالی اور مساجد کی تعمیر میں مصروف ہیں۔2008 میں انہوں نے گرونزے میں 10 ہزار نمازیوں کی گنجائش رکھنے والی مسجد چیچنیا کا دل کا افتتاح کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…