جوہری پروگرام پر دوبارہ بحث خارج ازامکان ہے،ایرانی وزیرخارجہ

24  اگست‬‮  2019

جنیوا(این این آئی)ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران کے متنازع جوہری پروگرام پرکسی قسم کی بات چیت کی اب مزید گنجائش نہیں رہی ہے۔ لہٰذا ایران جوہری پروگرام پردوبارہ مذاکرات نہیں کریگا۔ایران کی نیوز ایجنسی کے مطابق وزیرخارجہ ایک بیان میں وزیرخارجہ

جواد ظریف نے فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کے ساتھ سنہ 2015ء کو طے پانے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے بات چیت کو’مفید’ اور نتیجہ خیز قراردیا۔ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے فرانس کے سامنے کچھ تجاویز پیش کی ہیں جن پرعمل درآمد کرایا جائے گا۔ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران اور فرانس طے شدہ نکات پرعمل درآمد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر کے ساتھ ہونے والی بات چیت مفید رہی ہے۔ ہم یورپی یونین کو ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے پرعمل درآمد پر زور دینے کی کوشش کررہے تاکہ امریکا کی طرف سے سمجھوتے سے علیحدگی کے بعد معاہدے کو بچایا جاسکے۔خیال رہے کہ جواد ظریف کے دورہ پیرس کے موقع پر سیکڑوں افراد نے ایران کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے فرانس سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کرے اور ایرانی رجیم کی مدد کرنا بند کرے۔ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ فرانس کے خلاف سوشل میڈیا پربھی جاندار مہم چلائی گئی اور شہریوں نے سوشل میڈیا پرخامنہ ای کی ڈکٹیٹر ناقابل قبول، ولایت فقیہ نہیں چاہیے اور جواد ظریف مجرم کے نعرے لگائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…