ایران نےانتہائی پیچیدہ میزائل چھپا رکھے ہیں،نائب وزیر دفاع

24  اگست‬‮  2019

تہران (این این آئی)ایران کے نائب وزیر دفاع قاسم تقی زادہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے انتہائی پیچیدہ نوعیت کے تباہ کن میزائل تیار کررکھے ہیں مگردشمن کو سرپر ائز دینے کے لیے انہیں منظرعام پرنہیں لایا گیا۔ ان میزائلوں کا حال ہی میں کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد میںخطاب کے دوران کہا کہ ایران اپنی تمام دفاعی کامیابیاں ذرائع ابلاغ کے سامنے نہیں لاتا۔ ہم بہت سی چیزیں چھپا کررکھتے ہیں تاکہ وقت آنے پر دشمن کو حیران کیا جاسکے۔قاسم تقی زادہ کا کہنا تھا کہ ایران نے انتہائی پیچیدہ میزائل تیار کررکھے ہیں۔ اگرچہ ان رینج زیادہ دور تک نہیں مگر وہ انتہائی

تباہ کن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مقامی سطح پر پیچیدہ میزائل تیار کرنے کے بعد مسلح افواج کے حوالے کردیے ہیں۔ ہم نے اپنا دفاعی اسلحہ میدان میں پہنچا دیا ہے۔قاسم تقی زادہ کا کہنا تھا کہ ایران کا جدید دفاعی نظام اپنی مثال آپ اور دنیا میں اس کی مثل کوئی دوسرا دفاعی نظام نہیں۔ یہ نظام کسی دوسرے ملک کی مدد یا غیرملکی اسلحے کی نقل میں تیار نہیں کیا گیا بلکہ اس کا سارا کام مقامی سطح پر ہوا ہے۔ایرانی نائب وزیردفاع نے کہا کہ انتہائی پیچیدہ میزائلوں کی ہدف کو مار کرنے کی صلاحیت 1800 کلو میٹر تک ہے۔آنے والے وقت ہیں ایران پیچیدہ نوعیت کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کرے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…