جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

قبرصی مسئلے کے حل میں یونانیوں کی ہٹ دھرمی کارفرما ہے ،ایردوان

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ( آن لائن )صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ قبرصی ترکوں کے حقوق اور انکے مفادات کا دفاع ہمارا فرض ہے اور جہاں تک مسئلہ قبرص کا تعلق ہے تو اس کے حل میں رکاوٹ یونانیوں کی پیدا کردہ ہے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ہائیڈرو کاربن کی تلاش جاری رکھی جائے گی ۔ صدر نے انقرہ میں موجود شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیراعظم ایرسین تاتار کے ساتھ ایک مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران یہ بات کہی ۔ صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ قبرصی ترکوں کے حقوق اور انکے مفادات کا دفاع ہمارا فرض

ہے اور جہاں تک مسئلہ قبرص کا تعلق ہے تو اس کے حل میں رکاوٹ یونانیوں کی پیدا کردہ ہے۔ مشرقی بحیرہ روم کی صورت حال پر غور کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں جس طرح خون بہاتے ہوئے جزیرے پر قبضہ کرنے کی حامی ذہنیت کار فرما تھا وہی اس بار بھی سیاسی اور اقتصادی حملوں سے قبرصی ترکوں کو اپنا نشانہ بنانے کے درپے ہے۔ اگر جنوبی قبرص نیک نیتی سے مفاہمت کی راہ تلاش کرنے میں قدم اٹھاتا ہے تو اس مسئلے کے حل کا دن دور نہیں ۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ترکی اور شمالی قبرص کے حقوق اور مفادات کا دفاع ہمارا فرض ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…